Daily Taqat

آصفہ بھٹو عام انتخابات میں دو نشستوں سے الیکشن لڑیں گی

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں بے نظیر بھٹو شہید کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو دو نشستوں سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ لیاری اور ٹنڈو اللہ یار سے آئندہ عام انتخابات میں الیکشن لڑیں گی۔آصفہ بھٹو نے حال ہی میں یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈویلمپنٹ میں ماسٹرز مکمل کیا ہے اور انہیں روٹری کی بین الاقوامی سفیر برائے پولیو کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی عام انتخابات میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »