دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنےکیلئےجانیوالے 2غیرملکی کوہ پیماپھنس گئے۔ریسکیوآپریشن شروع

دنیا کی بلند اور خطرناک چوٹی نانگا پربت پر مہم جوئی کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے جن کو بچانے کیلئے امدادی آپریشن شروع کردیا گیا ۔قاتل پہاڑ کے نام سے مشہور دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے جنہیں بچانے کیلئے امدادی آپریشن کر دیا گیا ٗپھنسے ہوئے کوہ پیما ئو ں میں پولینڈ کے ٹوماس مسکیوچ اور فرانس کی خاتون کوہ پیما الزبیتھ ریول شامل ہیں جنہیںنکالنے کیلئے

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر روانہ ہوگیا اور ریسکیو آپریشن میں پولینڈ کے4 کوہ پیما بھی حصہ لے رہے ہیں۔کوہ پیما گروپ الپائن کلب کے عہدیدار کرار حیدری نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسکیوچ اور الزبیتھ نانگا پربت کو سر کرتے ہوئے 7400 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے اور انھوں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بیس کیمپ کو اطلاع دی ٗنانگاپربت پر درجہ حرارت منفی 60 تک گرگیا ہے جس کی وجہ سے دونوں غیرملکی کوہ پیماں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.