Daily Taqat

اسلام آباد میں پاک افغان وفود کے درمیان2 روزہ مذاکرات اختتام پذیر

امن اور یکجہتی کے بارے میں افغانستان اور پاکستان کے مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق دو روزہ مذاکرات کے دوران افغانستان اور پاکستان میں امن و سلامتی کے حوالے سے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مذاکرات میں پاکستانی وفد جبکہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے افغان وفد کی قیادت کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مذا کرات میں بعض نکات پر اتفاق ہوا ہے جبکہ بعض پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے جبکہ دونوں ملکوں نے مستقبل میں بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔مشترکہ لائحہ عمل کامقصد انسداد دہشت گردی، تشدد کاخاتمہ، امن اور مصالحت کا فروغ، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »