ابراہیم حیدری میں چوکیدارکی گرفتاری کامعاملہ، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماکے خلاف 2مقدمات درج کر لئے

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں سکول چوکیدار کے خلاف الزامات اور گرفتار ی کے واقعے کے بعد تعلیمی ادارے میں توڑ پھوڑ کرنے اور لوگوں کو اشتعال دلانے پر پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماءحلیم عادل شیخ کے خلاف 2مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رہنما ءحلیم عادل شیخ پر ایک مقدمہ سکول انتظامیہ کی جانب سے درج کرایا گیا ہے ، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حلیم عادل نے سکول میں توڑ پھوڑ کی اور لوگوں کو بھی چوکیدار کے خلاف اشتعال دلا یا ، سکول انتظامیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر پی ٹی آئی رہنماءپر ابراہیم حیدری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماءپر دوسرا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج ہوا ہے جس میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے کارسرکار میں مداخلت کی ہے ، جب کہ رہنما ءتحریک انصاف نے پولیس وین میں گھس کر سکول چوکیدار پر تشدد کیا اور اسے زدوکوب بھی کیا ۔ چوکیدار کی گرفتاری کے معاملے میں تحریک انصاف کے رہنماءحلیم عادل شیخ کے علاوہ متعددافراد کونامزد کیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.