کراچی : سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سیاست صرف ہفتے میں ایک مرتبہ پریس کانفرنس کرنیوالوں کا حق نہیں ۔ چوہدری نثار کی جانب سے ٹوئٹس کرنے والے سیاستدانوں سے متعلق دیے گئے تنقیدی بیان پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سیاست میں ٹوئٹس بھی چلتی ہیں اور ٹکرز بھی، چوہدری نثار کیلئے بہتر ہو گا کہ وہ اپنے دوست عمران خان کو مشورے دیں۔