Daily Taqat

ترکی کے صدررجب طیب اردگان کا پاکستانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

  اسلام آباد: ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے صدر ممنون حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر نے کے امریکی فیصلے پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہنماوں نے کہاکہ اس فیصلے سے مشرق وسطیٰ کے امن اور سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ اردگان نے کہاکہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک جس کا دارالحکومت 1967کی سرحدوں کے تحت مشرقی بیت المقدس ہو مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ ترک صدر نےپاکستان سمیت ایران ،سعودی عرب ،قطر،ملائیشیا ،تیونس اور سوڈان کے رہنماوں سے بھی رابطے کئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »