Latest news

ترکی نے پاکستان میں برسوں پرانی مسجد کو دوبارہ تعمیر کرانے کا اعلان کردیا

ترکی نے پاکستان کے شہر جھنگ میں واقع برسوں پرانی مسجد کی دوبارہ تعمیر کا کام شروع کروادیا ہے۔  پیر کے روز ترک ہلال احمر (Turkish Red Crescent) کی جانب سے پاکستان کے شہر جھنگ میں واقع 118 سالہ پرانی مسجد کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہےحضرت ابراہیم نامی یہ مسجد پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر جھنگ کے ایک گائوں ’ہوکراں چک‘ میں واقع ہے۔مسجد کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ترک ہلال احمر کے جنرل سکریٹری ’حسین کین‘ نے کہا کہ کسی دوسرے مسلم ملک میں مسجد کی بحالی کا کام کروانا اُن کے لیے باعث اعزاز  ہے۔حسین کین نے ترکی کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کی دوستی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’ترک قوم برصغیر کے مسلمانوں کی دوستی کواب تک فراموش نہیں کر سکی ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ زلزلے یا سیلاب جیسے ہر مشکل وقت میں وہ ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.