Daily Taqat

تحریک انصاف کا پولیس مقابلوں پر چیف جسٹس کے نوٹس کا خیرم مقدم

تحریک انصاف نے پنجاب میں پولیس مقابلوں پرچیف جسٹس کے نوٹس کاخیرمقدم کیا ہے، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کاکوئی شمارہی نہیں، صرف قصورمیں 137 لوگوں کوجعلی پولیس مقابلوں میں ماراگیا۔
ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہناتھا کہ شہبازشریف کے ایماپرجعلی پولیس مقابلوں کا ریکارڈبہت خوفناک ہے،پولیس مقابلوں میں ہلاک غریب لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی مقدمے میں فریق اورقانونی معاونت فراہم کرے گی۔
فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رانا ثنااللہ کے دعوے کی تردید کر دی،صوبائی وزیر قانون کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »