جھوٹ بولنے والا قوم کی رہنمائی کادعویٰ کس منہ سے کر تاہے:شہبازشریف

لاہور:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سب سے بڑی بیماری کوگلے لگالیا ان کے اس اقدام سے پی ٹی آئی کارکنان کو مایوس ہوئی ،جھوٹ بولنے و الاقوم کی رہنمائی کادعویٰ کس منہ سے کر تاہے؟پاکستان کی ترقی اورخوشحالی ہی ہمارامشن ہے، عوام کی خدمت اورترقی کامشن جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کا جہلم میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بار بار ڈرامہ کر کے لوگوں کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا، شہباز شریف حبیب جالب کے شعر پڑھ کر انقلاب کی باتیں کر کے پیسہ باہر لے جاتے ہیں، پہلے نواز شریف کو فارغ کرا دیا، اب شہباز شریف کی باری ہے،پہلے نواز شریف کہتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟بہت جلد وہ وقت بھی آنے والا ہے جب شہباز شریف یہ کہتے پھریں گے کہ مجھے کیوں نکالا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے کوئی ذاتی جنگ نہیں ہے لیکن یہ یہ دونوں قوم کا پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں۔ میری جنگ ڈاکوو¿ں سے ہے، جب تک زندہ ہوں جنگ جاری رکھوں گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.