آرمی چیف کا بہاولپور میں منعقد ہونے والی مجموعی ٹریننگ مشقوں کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا جس میں انہوں نے وہاں ہونے والی سرماکی مجموعی ٹریننگ مشقوں کا جائزہ لیا۔آرمی چیف کوموسم سرما کی فوجی مشقوں پر کور کمانڈربہاولپور لیفٹینٹ جنرل شیر افگن نے بریفنگ دی،انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلی معیار کو سراہا۔رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہیں ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مصروف سہی اس کے باوجود روایتی دشمن کے خطرات نظراندازنہیں کرسکتے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.