Latest news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کیس ساہیوال سے لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا

لاہور  :  سانحہ ساہیوال کیس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ساہیوال کا ٹرائل ساہیوال میں کیا جا رہا ہے، ساہیوال میں کیس کی وجہ سے درخواست گزار سمیت کئی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ ساہیوال سے متعلق کیس کی سماعت لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس  پر عدالت نے سانحہ ساہیوال کا کیس لاہور کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.