عمران خان ، شیخ رشید کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاون کا معاملہ پیچھے چلا گیا: چوہدری منظور

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ عمران خان ، شیخ رشید کے بیان کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاون کا معاملہ پیچھے چلا گیا ،دونوں سربراہان نےاس سانحہ  کی تحریک پر خودکش حملہ کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ مال روڈ جلسے میں عوام کی تعداد کم نہیں تھی ،جلسے کے دوسیشن ہونے کی وجہ سے ایسا لگ رہا ہے ہم پہلے ہی کہ چکے تھے کہ جب آصف علی زرداری کا خطاب ختم ہوجائے تو ہمارے کارکنان بھی چلے جائیں گے اور اس دن ایسابھی ہوا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے پی ٹی آئی اور پیٹ کے جھنڈے میں تمیز نہیں کی جس سے بھی کنفیوژن بڑھی۔چوہدر ی منظور کہتے ہیں کہ لعنت پارلیمنٹ کے ممبران پر بھیجی گئی یہ خود بھی اسی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں ، ہم سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کے لیے طاہر القادری کے ساتھ گئے انہوں نے اس جلسے کا تاثر ہی ختم کردیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.