Daily Taqat

کراچی : شدید ٹریفک جام کے باعث شہری سڑکوں پر پھنس گئے

کراچی شہر میں شدید ٹریفک جام کے باعث شہری کئی گھنٹے سڑکوں پر پھنسے رہے۔ٹریفک پولیس اہلکار کہتے ہیں مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کےباعث ٹریفک جام ہوااور دفتر سے گھر جانے والی شہری سڑکوں پر رل گئے۔

ٹریفک جام کے باعث شہریوں کا دفتر سے گھر جانا مشکل ہوگیا،شہری کئی گھنٹے سڑکوں پراپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکل میں پریشان ہوتے رہے۔

شہر قائد کے علاقے ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، آرٹس کونسل چورنگی، اکبر روڈ، ریگل چوک، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، ، تین تلوار، شاہراہ فیصل غرض سارے شہر ہی پورے دن ٹریفک جام میں پھنسا رہا۔

ٹریفک پولیس سے پو چھا تو بتایا گیا کہ مختلف مقامات پر ہونے والی اسنیپ چیکنگ کے باعث شہر میں ٹریفک کا دبائو بناہے۔

ٹریفک جام میں کئی گاڑیوں کا فیول سڑک پر ہی ختم ہوا تو کچھ گاڑیاں گرم ہو کر وہیں رک گئی جبکہ کئی ایمبولنس بھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں تاہم ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں پر پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ بھی ناکام نظر آئے اور شہریوں کو کوئی متبادل راستہ فراہم نہیں کرسکے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »