قصور میں لاہور روڈ پر بھلو اسٹاف کے مقام پر ٹریفک حادثہ

قصور: لاہور روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے نشے میں دھت کار ڈرائیور کو گرفتار  کرلیا ہے۔ قصور میں لاہور روڈ پر بھلو اسٹاف کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق لاہور سے ہے جو دربار بابا بلھے شاہ پر حاضری کے بعد رکشوں میں واپس جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر ماردی۔پولیس کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور کار ڈرائیور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے پیچھا کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو نشے کی حالت میں تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو قصور اسپتال منتقل کردیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.