کل نواب ثنااللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جائے گی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل اسمبلی میں پیش کی جائے، ناراض گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں 40 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان بھی حکومت بچانے کیلئے سرگرم ہیں اور 3 وفاقی وزراءنے بھی کوئٹہ میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ناراض ارکان کو منانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی دورہ بلوچستان متوقع ہے۔
ناراض رہنما قدوس بزنجو نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں 40سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ زمرگ خان اچکزئی کا کہناتھا کہ جے یو آئی( ف) سے متعلق کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے،جے یو آئی( ف) کے ارکان ہمارے ساتھ ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی ناانصافیوں کیخلاف کھڑے ہیں،تحریک عدم اعتماد کل 4 بجے پیش کی جائے گی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.