Daily Taqat

ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

آج ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار شریک ہونے کے لیے امیدواروں کی طرف سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں ہارنے والے امیدواروں کو ایک بار پھر میدان میں اتار دیا ہے۔ این اے 131 پر خواجہ سعد رفیق اور غزالہ رفیق الیکشن لڑیں گے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے کرن علیم خان نے این اے 131 پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ ن لیگ کے عابد شیرعلی نے حمزہ شہباز کی خالی کردہ نشست پر کاغذات جمع کرا دیے۔ چکوال سے چوہدری شجاعت ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ کراچی سے فیصل سبزواری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »