Daily Taqat

سینیٹ انتخابات کےلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز

سینیٹ انتخابات کےلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کےلئے امیدوار آج سہہ پہر 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 9 امیدوار سینیٹ انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔پنجاب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے 3،3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے ایک اور 2 آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے مزید امیدوار آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 15 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار 16 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »