آج میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کا دھواں دارجلسہ،تمام تیاریاں مکمل

پاکستان پیپلزپارٹی آج میرپورخاص میں جلسہ کرنے جارہی ہے۔ سابق صدرآصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم میں پنڈال سجایا گیا ہے جہاں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہیں۔

جلسے کی سیکورٹی کےلئےسات ایس ایس پیزکی نگرانی میں ساڑھے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.