آج وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کاامکان

کوئٹہ:  حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کیے جانے کا امکان ہے، اسمبلی اجلاس کے موقع پر قرارداد پیش کی جائے گی جبکہ اس اجلاس کی میڈیا کوریج اور اسمبلی میں موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، اس موقع پر اسمبلی کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محرکین اسپیکر راحیلہ حمیدخان درانی سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت طلب کریں گے جس کے بعد تحریک ایوان میں پیش کی جائے گی۔ اسمبلی کے قواعدو ضوابط کے مطابق تحریک پیش کرتے وقت 13 اراکین کی حاضری ناگزیر ہے۔تحریک پیش کیے جانے کے بعد محرکین تحریک کے حق میں بات کریں گے جبکہ اس پر حکومتی اراکین کو بھی بات کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کےلئے وزیراعلیٰ کو ایوان میں سادہ اکثریت یعنی 33 اراکین کی حمایت درکارہوگی جبکہ تحریک کی کامیابی کے لئے محرکین کو بھی یہی سادہ اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر نے اجلاس کی براہ راست کوریج پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ممبران کو اجلاس میں موبائل فون لے جانے سے بھی روک دیا گیا ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.