Daily Taqat

پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

پنجاب میں سینیٹ کے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کےلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہےگی۔
الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ امیدوار تجویز اور تائید کنندہ کے ہمراہ پیش ہوں گے۔
دوسری جانب اسحاق ڈار نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت کی وجہ سے تمام 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا امکان ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »