آج آل پاکستان مسلم لیگ کا سیاسی بازارگرم ہوگا، بیرون ملک سے رہنماوں کی شرکت

آل پاکستان مسلم لیگ آج شام لیاقت آباد فلائی اوور پر اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کر ے گی جس کے لیے جلسےکا اسٹیج اور تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات محمد علی شیروانی کہتے ہیں کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا آج لیاقت آباد میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہو گا ، جلسہ ثابت کر دے گا کہ عوام آج بھی سابق صدرپرویز مشرف کے ساتھ ہیں ۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ اے پی ایم ایل جلسے میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی رہنما شرکت کے لیے آ رہے ہیں ، جلسہ کرنے کا مقصد پاکستانیت کو فروغ دینا اور رابطہ مہم کا آغاز کرنا ہے جلسے سےآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کریں گے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.