آج دہشتگردی دم توڑ رہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 1400 اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا شہداکاخون رنگ لائے گا،آج ملک میں دہشتگردی دم توڑرہی ہے،پاک فوج کے اہلکاروں اورافسروں نے خون کانذرانہ پیش کیا،پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں سب انسپکٹرزکی پاسنگ آوٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جدید پولیسنگ پر2300ارب 9 سال میں خرچ کئے ہیں،70ہزار میں سے286 اے ایس آئیزمیرٹ پرعوام کے تحفظ کیلئے فیلڈمیں جارہے ہیں،کسی سفارشی اور بااختیارشخص سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، انہوںنے کہا کہ امید ہے نئے آفیسرزفیلڈ میں جاکرغریب کی دادرسی کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج نے بہت اقدامات کئے،افواج پاکستان کی پالیسی کوحکومت نے مکمل سپورٹ کیا،ان کا کہناتھا کہ شہداکاخون پکارپکارکرکہہ رہا ہے کہ ہماری قربانی کوضائع مت ہونے دینا،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں پاک افواج نے دہشتگردی کیخلاف موثرحکمت عملی اپنائی،سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کرکے اپنا لوہامنوایا،انہوں نے کہا کہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ تقریباً مکمل ہے اس کے علاوہ 20 ارب روپے لاگت سے جگر کی پیوندکاری کاہسپتال بنایا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں امانت اور دیانت کی بنیاد پر ہر کسی کو اس کا حق ملے گا،آئیں اس بوسیدہ نظام کوبدلیں اورپاکستان کوفلاحی ریاست بنائیں،آئیں تھانوں اورعدالتوں میں غریب کوانصاف دلوانے کیلئے کام کریں اورآئیں آپس کے اختلافات ختم کرکے پاکستان کی ترقی اورتحفظ کیلئے کام کریں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.