لاہور: حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کاجلسہ، کنٹینرزلگا نے سے شہریوں کومسائل کاسامنا

لاہور:  حکومت کیخلاف متحدہ اپوزیشن پارٹیز آج لاہور میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گی، صوبائی حکومت کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے چیئرنگ کراس پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاون پر عوامی تحریک کل لاہور میں احتجاج کر رہی ہے۔ مال روڈ کو کنٹینر لگا کر ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ چیئرنگ کراس پر احتجاج کیلئے 30 ہزار کرسیاں لگا ئی جا رہی ہیں اور 80 فٹ لمبا اسٹیج بھی بنایا جا رہا ہے۔ پنڈال جی پی او چوک تک بنے گا۔ مرکزی قیادت کے لئے مرکزی سٹیج کے سامنے 200 صوفے لگائے جائیں گے۔ متحدہ اپوزیشن نے مال روڈ سے حکومت گراو¿ تحریک کے ا?غاز کا اعلان کیا ہے، طاہر القادری کل اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.