آج اتوار کو لیاقت آباد میں سٹیج سجا دیا گیاپی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اوردیگر اہم رہنما خطاب کریں گے

پاک سر زمین پارٹی کے تحت آج (اتوار کو) لیاقت آباد فلائی اوور پربھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا ،جلسہ سے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔

جلسے کے لیے شہر بھر سے لیاقت آباد فلائی اوور آنے والے تمام راستوں پرکارکنان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں لیاقت آباد (الکرم اسکوائر)نارتھ کراچی ( ناگن چورنگی) نارتھ ناظم آباد(فائیو اسٹار چورنگی) ناظم گلبہار (گولیمار چورنگی، قصبہ علی گڑھ، سرجانی )چورنگی) شامل ہیں۔

اہم شاہراہوں اورراستوں کوبرقی قمقموں، رنگ برنگی جھالروں سے سجایا گیا ہے اورتمام راستوں پر پینافلکس اسکرینیں، پاکستانی پرچم اور خوش آمدید کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

پی ایس پی سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے اس سلسلے میں الکرم اسکوائر،سوسائٹی چاندی چوک،لائنز ایریا، شاہ فیصل، کے علاقے کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ہونے والا جلسہ عوامی سیلاب ثابت ہوگا جو اپنے ساتھ تمام ظالموں کو بہا لے جائے گا۔

اس موقع پر وسیم آفتاب، افتخار رندھاوا، سیف یار خان، آسیہ اسحاق، صوفیہ سید، محمد رضا، ساجد رشید، ارشد وہرا، محمد عبد الرزاق، ارتضیٰ فاروقی بھی موجود تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.