کراچی میں آج پھر ایک واردات،چورلاکھوں روپے اور سونا لوٹ کر فرار

کراچی :ایم اے جناح روڈ کے قریب واقع جوبلی کلاتھ مارکیٹ میں چوروں کے گروہ نے نقب لگاکر تین دکانوں کا صفایا کردیا تاجروں نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھادیے۔

کراچی میں چوروں کا گروہ سرگرم ہو گیا۔ نقب زنوں نے جوبلی کلاتھ مارکیٹ میں 3دکانوں کا صفایا کر دیا جن میں کپڑے اور جیولری کی دکانیں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق چھ چوروں نے جوبلی مارکیٹ کی تین دکانوں کا صفایا کردیا۔ چور کپڑے کی دکان کی دیوار توڑ کر سنار کی دکان میں جاگھسے اورلاکھوں روپے کا سونا لوٹ کر رفو چکر ہوگئے ۔

ملزمان نے ایک چوکیدار کو زخمی کیا اور دونوں چوکیداروں کو دکان میں بند کردیا ۔

ایک ہفتہ پہلے شاہ فیصل کالونی میں بھی جیولر کی دکان سے تیس لاکھ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا تھا ۔ تاجروں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے محافظ آخر کیا کررہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.