آج چکوال میں چیئرمین عمران خان جلسہ سے خطاب کریں گے

پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں جلسہ کرے گی، جس سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے ۔

جلسہ حلقہ پی پی 20 میں 9 جنوری کو ہونے والے ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے امیدوارراجہ طارق افضل کالس کی انتخابی مہم کے سلسلے میں چکوال کے نواحی علاقے قصبہ مرید میں کیا جارہا ہے۔

جلسہ گاہ میں کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج تیار کیا گیا ہے ، پارٹی پرچم پنڈال میں لگا دئیے گئے ہیں جبکہ مقامی قائدین کے مطابق 12ہزار کے قریب کرسیاں بھی لگا دی گئیں ہیں ۔

جلسہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا جس سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.