Daily Taqat

آج کی سب سے بڑی سیاسی خبر

آج کی سب سے بڑی سیاسی خبر

تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کی زیر صدارت فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس جاری ہےجس میں لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی شریک ہیں اور اپنے استعفوں کا باری باری اعلان کر رہے ہیں۔ ختم نبوت کانفرنس کے دوران اب تک ن لیگ کے 2 ایم این ایز غلام بی بی بھروانہ اور ڈاکٹر نثار جٹ اپنے استعفے دے چکے ہیں۔علاوہ ازیں ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے بھی اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہزار سیٹیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں’ یہ میرے لیے بڑی سعادت ہے، ختم نبوت کیلئے میں اپنی جان ، مال اور ہر چیز قربان کرنے کیلئے تیار ہوں‘۔ ارکان پنجاب اسمبلی مولانا رحمت اللہ خان اور محمد خان بلوچ نے بھی کانفرنس کے دوران استعفوں کا اعلان کیا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا جو کہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، کی طرف سے ارشد قمر گرواہ صدر مسلم لیگ ن علماءونگ پنجاب اور ملک عاصم شہزاد سمیت 30 یونین کونسلز کے چیئرمینوں کے استعفوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے ختم نبوت کے معاملے پر رانا ثناء اللہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »