پنجاب حکومت نے بچوں کو حراساں کیے جانے سے بچاﺅں کیلئے بڑا قدم اٹھانے کااعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے بچوں کو حراساں کیے جانے سے بچاﺅں کیلئے آگاہی مہم کیلئے قانون سازی کرنے کا وعدہ کر لیا ۔پنجاب حکومت اپنی موجودہ مدت ختم ہونے سے قبل قانون سازی کرے گی ،حراساں کیے جانے سے بچاﺅ کیلئے آگاہی مہم کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا ۔اس سے قبل رانا ثنااللہ بھی یہ وعدہ کر چکے ہیں اور اب ترجمان پنجاب حکومت نے بھی اس بات کی یقین دہانی کروا دی ہے تاہم اب باقی تین صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایسا ہی اقدام اٹھائے جانے کی امید ہے ۔واضح رہے کہ قصور میں ننھی کلی زینب کو درندہ صفت شخص نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اور اسے کوڑے کے ڈھیر میں پھینک کر فرار ہو گیا جس کے بعد پورے میں ملک غم و غصہ ہے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو پائے ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.