Daily Taqat

بدلہ لینے کا وقت آگیا، بھارتی آرمی چیف کی براہ راست پاکستان کو دھمکی

بھارتی آرمی چیف بپن راوت پاکستان کو براہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے عہدے کا پاس نہ کرتے ہوئے  پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ بپن راوت نے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ خام خیالی کے شکار بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کو سرپرائز دیں گے، انھیں بھی وہی تکلیف محسوس ہونی چاہیے، جو ہم نے برداشت کی۔

یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کی مذاکرات کی دعوت رد کرتے ہوئے امریکا میں‌ پاکستانی اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات کو بعید ازقیاس قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بصیرت سے محروم قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارت کی امن دشمنی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ “انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس” کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست آگیا۔ ٹویٹر پر دنیا بھرمیں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی حکومتی پر شدید تنقید کی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »