بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے تین جوان شہید

راولپنڈی : بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ نے لائن آف کنٹرول پر تین جوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارت باز نہ آیا انسانی ہمدردی کے جواب میں دہشت گردی کردی ، را ایجنٹ کی اہلیہ اور والدہ کی نئی دہلی پہنچنے سے پہلے کنٹرول لائن پر بلااشتعال گولیاں برسائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے راولا کوٹ میں رکھ چکری سیکٹر کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے تین جوان شہید ایک زخمی ہوگیا ۔

پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں، فوج کی جانب سے دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ 2003 میں ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی بھارت دہشت گردی جاری رکھے ہوئے، آئے روز معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے، بھارتی جارحیت کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔عالمی طاقتیں اس دہشت گردی کا نوٹس آخر کب لیں گی؟۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.