Daily Taqat

الیکشن صرف تین ماہ کی دوری پر ہیں : وزیر اعلیٰ پنجاب

ن لیگ کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن صرف تین ماہ کی دوری پر ہیں، یہ پاکستان کے لیے بہت اہم وقت ہے۔

اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا ، سرد جنگ کے اثرات بھگتے ،دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اتحادی بنے، افواج پاکستان نے جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ، آخری دہشت گرد کے خاتمے کا عزم کیا گیا اور کامیابی حاصل کی۔

اس تقریب میں شہباز شریف سے غیر ملکی سفارتکاروں نے سوالات بھی کیے۔

اس سوال پر کہ الیکشن جیتنےکی صورت میں خارجہ پالیسی کی ترجیحات کیا ہوں گی ، شہباز شریف نےکہاکہ ہماری خارجہ پالیسی امن و استحکام پر مبنی ہو گی، ہماری خارجہ پالیسی اقتصادی بنیادوں پرہو گی جس میں پاکستان کے لئے مواقع ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بم نہیں بنائے، بھارت کے جواب میں اپنے دفاع کے طور پر بنانا پڑے، سیکورٹی کی بجائے اب اقتصادی ویژن کو لے کر چلنا ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »