Daily Taqat

خواجہ آصف کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا

سپریم کورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس میں نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے تاحیات نا اہل ہونے کے بعد فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی ۔ چیف جسٹس کی جانب سے خواجہ آصف کی اپیل پرسماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اپیل کی سماعت کرے گا۔

جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔ بینچ کی تشکیل کے بعد خواجہ آصف کی اپیل سماعت کیلئے بھی مقرر کردی گئی ہے۔ 3 رکنی بینچ اپیل پرسماعت پیر کو کرے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا، وہ 2013 کا الیکشن بھی نہیں لڑ سکتے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »