Daily Taqat

گرانٹس کے تین معاہدے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پاچکے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گرانٹس کے 3 معاہدے ہوئے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد اتوار کو پاکستان آ رہا ہے۔ جس میں ان کے وزیر پٹرولیم، وزیر توانائی اور سرمایہ کار بھی شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سی پیک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا تھا کہ جو بھی معاملات ہیں انہیں تیزی سے نمٹایا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »