نوازشریف سے تین نسلوں کا حساب لیاگیا لیکن نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی :مریم نواز

فیصل آباد :سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ وفا کیا ہوتی ہے ، یہ کوئی جڑانوالہ سے پوچھے ، وہ جڑانوالہ کے عوام کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کو طلال چوہدری جیسا وفادار دیا۔ جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جڑانوالہ کی محبت ساری زندگی یادرہے گی،نوازشریف سے تین نسلوں کا حساب لیاگیا لیکن نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہوتی ہے ، جڑانوالہ کے لوگوں نے مشکل وقت میں نوازشریف کاساتھ دیا، جڑانوالہ اورفیصل آبادسے جیت ہمیشہ(ن)لیگ کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ سے چند سوال کروں گی ، اس کا جواب دیں، سزا پہلے،مقدمے بعد میں چلائے جائیں،کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے؟کرپشن نہ ڈھونڈپانے پراقامہ پرنکال دیا جائے،کیا آپ کوایسا پاکستان چاہیے؟70 سال میں ایک بھی منتخب وزیر اعظم مدت پوری نہ کر پائے اور استفسار کیا کہ منتخب وزیر اعظم کو انصاف نہ ملے،کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے؟اللہ تعالیٰ کے بعدسب سے بڑی عدالت عوام کی ہوتی ہے، جڑانوالہ نے پاکستان اور نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کیے ، پاناما میں نواز شریف کا نام نہیں تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.