Daily Taqat

عظیم صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندرؒ کے 766 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کل سے ہو گا

سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا 766 وان 3 روزہ عرس مبارک کل سے شروع ہو گا۔ عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لیے سندھ پنجاب بلوچستان سمیت دنیا بھر سے عقیدت مند سیہون پہنچ رہے ہیں۔ درگاہ لال شہباز قلندر پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ درگاہ پر پانچ سو جبکہ شہر میں 6000 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ درگاہ لال شہباز قلندر کے چاروں اطراف خاردار تاریں اور سکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ زائرین میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کرنے کے لیے انتظامیہ نے اسٹالز بھی لگائے ہیں۔ سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں گرمی سے متاثر ہونے والے زائرین کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اور عارضی طور پر 6 بیڈز پر مشتمل ڈسپینسری بھی بنائی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »