ورکنگ باونڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی تین شہری زخمی

اسلام آباد: بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ سے تین شہری زخمی ہوگئے۔ پاکستان کی جوابی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دوزخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق، بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے تین شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستانی فورسز کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی جب کہ دوزخمی ہوگئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.