سول جج بننے کے ہزاروں امیدواروں کا پہلی بار سی ایس ایس طرز پر امتحان ، نتیجہ کیا نکلا؟

تاریخ میں پہلی بار سول ججز بھرتی کے لیے سی ایس ایس طرز پر امتحان لیا گیا۔کل 6538 امیدواروں نے امتحان کے لیے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ 3648 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے صرف 21امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا۔چیئرمین امتحانات کمیٹی جسٹس شاہد وحید نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امتحان میں15سو کے قریب خواتین نے بھی شرکت کی۔

جوابی پرچوں کی چیکنگ کے لئے 50 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات حاصل کی گئیں۔پاس ہونیوالے 21امیدواروں میں علی رضا،احسان نواز،منصور احمد،محمد عباس،محمد بلال،محمد بلال خان ، زبیر شبیر،مائرہ حسان،نسیم اختر نواز،عبید حسان،قمر عباس،ثناافضل،شاہین نور،سمیرا جبار،یوسف سلیم،اللہ نواز، عامر سلطان، جاوید اقبال،صبا قمر،سردار عمر حسان خان اور طارق رشید قمر شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.