سندھ : بدعنوانی میں ملوث افسران کیخلاف ایکشن لینے والوں کو ہی سزا دے دی گئی

 کراچی : سندھ میں بدعنوان افسران کیخلاف کارروائی کرنے پر محکمہ اینٹی کرپشن کے تین افسران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ۔

سندھ میں محکمہ اینٹی کرپشن کتنا بااختیار ہے سندھ سرکار نے خود ہی بھانڈا پھوڑ دیا، بدعنوانی میں ملوث افسران کیخلاف ایکشن لینے والوں کو ہی سزا دے دی ۔

عہدوں سے ہٹائے گئے افسران میں ڈائریکٹرعثمان غنی، ڈپٹی ڈائریکٹرزطارق قریشی اور عبدالحنان شیخ شامل ہیں ۔

کے ڈی اے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور محکمہ ریونیور کے افسران کیخلاف تحقیقات کی گئی تھیں جبکہ آبپاشی اور محکمہ زراعت سمیت پولیس افسران کیخلاف تفتیش جاری تھیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.