Daily Taqat

رواں سال کپاس کی ایک کروڑ 15 لاکھ بیلز تیارہوئیں

کپاس کی پیداوار تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں 1 کروڑ 15 لاکھ کاٹن بیلز تیار ہوئیں۔رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 8 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 15 لاکھ بیلز

تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ سیزن میں 1 کروڑ 7 لاکھ بیلز تیار ہوئیں تھیں۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں 73 لاکھ جبکہ سندھ میں 42 لاکھ کاٹن بیلز تیار کی گئیں۔کپاس کی پیداوار میں سندھ کا ضلع سانگھڑ 13 لاکھ 83 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، ضلع رحیم یار خان 10 لاکھ 72 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ دوسرے جبکہ بہاولپور 10 لاکھ 24 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔مالی سال 2018 میں ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان نے کپاس کی خریداری نہیں کی


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »