چوبیس گھنٹے جھوٹ بولنے والا کیا عوام کے ووٹ کا صحیح حقدار ہے؟ شہبار شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 24گھنٹے جھوٹ بولنے والا کیا عوام کے ووٹ کا حقدار ہے ؟ان لوگوں نے خیبرپختونخوا میں کچھ نہیں کیا ۔

لیہ میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میٹروکو جنگلا بس کہنےوالے عمران خان نے پشاور میں میٹرو کا سنگ بنیاد رکھا ہے ، جو پتا نہیں کب بنے گی۔

انہوں نے سابق صدر آصف زرداری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ شخص کرپشن کی بات کرتا ہے جو خود سر سے پائوں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ صوبے کے اسپتالوں میں موجود ادویات سو فیصد معیاری ہیں، یورپ سے چیک کرائی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےاگلے انتخابات میں موقع ملنے پر لیہ میں یونیورسٹی اور ٹیکنیکل کالج بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس شہر کو ملتان اور سرگودھا بنادیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.