اہم خبرِیں

پاکستان،آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا تیسرا دورکامیاب

پاکستان اور آئی ایم کے درمیان نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت جاری ہے۔ کرونا کے باعث عالمی مالیاتی ادارہ اگلے مالی سال کی پہلی سہہ ماہی تک شرائط میں نرمی پر تیار ہوگیا۔

بجٹ سے پہلے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس میں نئے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی۔ کرونا وبا کے باعث انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ اگلے مالی سال کی پہلی سہہ ماہی تک شرائط میں نرمی پر آمادہ ہوگیا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو بتایا کہ اکتوبر تک بجلی یا گیس مہنگی نہیں کی جائے گی۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرا دی کہ حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے گی۔

مذاکرات میں آئندہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی تک ریلیف برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے نان ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز دی گئی۔ قرض پروگرام کی بیش تر شرائط پر اکتوبر دوہزار بیس کے بعد عمل کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.