Daily Taqat

تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ بات ہو گی ان کے ساتھ چلیں گے، مخدوم خسرو بختیار

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سربراہ مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔ جھوٹے نعرے لگانے والوں کی ڈسپرین نہیں چلے گی۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ان کا خواب جلد پورا ہو گا۔ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے تحریک پاکستان کے مجاہد اور فاطمہ جناح کے سپاہی: عمران خان کے شیرمان خان قبیلہ کا یہ تعارف ملاحظہ کرنے کے بعد کپتان اورانکے والد پر الزامات لگانے والوں کے منہ بند ہو جائیں گے سردھڑ کی بازی لگا دینگے۔

انہو ں نے کہا یہ قافلہ بڑھتا جا رہا ہے جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد مضبوط ہورہی ہے 10 سال اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتیں دوبارہ مختلف نعروں سے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لوگ اب جان چکے ہیں جھوٹے نعرے لگانے والوں کی ڈسپرین نہیں چلے گی۔ ہمارا حصول انتظامی بنیادوں پر ہے اور یک نکاتی ایجنڈا ہے ہم نے اپنی تنظیم کو وفاق کی نمائندہ تنظیم بنانا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ان کا خواب جلد پورا ہو گا۔ تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ بات ہو گی ان کے ساتھ چلیں گے۔ انہو ں نے کہا کچھ لوگوں کی سیاسی بصیرت پر دکھ ہوتا ہے، جو پرانی تقسیم پر گامزن ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے سردھڑ کی بازی لگائیں گے۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چیئر مین نصراللہ دریشک نے کہا جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی دعوت پر نامور پاکستانی سیاستدان اور رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، ٹائیگروں کے دل خوش ہو گئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »