Daily Taqat

آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل اجا گرکرنے اور ان کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ بلا تخصیص عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، لیکن آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دیوالی کے حوالے سے کیک کاٹا اورہندوؤں کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »