پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی بھی ٹھکانہ باقی نہیں رہا
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے۔ پاکستان افغنستان میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اور افواج پاکستان دوستوں کے ساتھ مل کر کام کر تی رہےگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کیلئے بہت کرلیا اب جو کچھ کرنا ہے پاکستان کیلئے کرنا ہے۔ انڈیا پروپیگنڈا کے ذریعہ سے کشمیر کی آذادی ثبوتاز کر نا چاہتا ہے۔ پاک افغان بارڈر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ چیلنجز کا مقابلہ صرف متحد قوم ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی بھی منظم ٹھکانہ باقی نہیں رہا۔2017 کی نسبت 2013میں دہشتگردوں کا ذیادہ سامنا رہا۔ 2017 میں بھارتی اشتعال انگیزی میں بھی مزید تیزی آئی ہے۔