Daily Taqat

ایسے فیصلے آنے چاہییں جن پرکوئی انگلی نہ اٹھا سکے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب جو سر اٹھانے کی کوشش کرے گا، نیب اس کے سر ڈنڈا مارے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے فیصلے آنے چاہییں، جن پرکوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ 1993 سے سن سن کر کان پک گئے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر شب خون ماراگیا، عوامی رائے چوری کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کی جائے گی، ملک میں صرف سیاست دانوں کی دولت کی بات کی جاتی ہے، سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کو آج صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »