جس گاﺅں پر ڈرون حملہ کیا گیا وہاں 1100سے ز ائدافغان پناہ گزین مقیم ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکاکہتاہے ڈرون حملہ افغان مہاجرین کیمپ پرنہیں کیاگیا جس گاوں میں ڈرون حملہ ہواوہاں1100سے ز ائدافغان پناہ گزین مقیم ہیں۔

امریکہ کی جانب سے رواں ماہ کی 24تاریخ کو کئے جانے والے ڈرون حملے کے حوالے سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی وطن واپسی اوربارڈرمینجمنٹ ہی امن کے عزم کی نشاندہی کریگی ۔
خیال رہے اس سے قبل امریکہ اس ڈرون حملے سے انکار کرچکاہے جبکہ پاک فوج کے ترجمان بڑی صراحت سے اس ڈرون حملے کی تفصیل بیان کرچکے ہیں ۔

اس حوالے سے  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا  کہ امریکی افواج کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کارروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.