Daily Taqat

فیصلہ سے متعلق کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا وہ شیخ رشید کی طرح نہیں کہ ہوا میں باتیں کردیں مسلم لیگ ن کے رہنما، حنیف عباسی

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کہتے ہیں کہ حدیبیہ فیصلے کے بعد شیخ رشید کو ڈوب مرنا چاہیے اور اگر انہیں پانی میسر نہیں تو وہ نالہ لئی میں ڈوب مریں۔
عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس میں درخواست گزار حنیف عباسی اس وقت کمرہ عدالت میں موجود ہیں ،سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کچھ ہی دیر میں 14 نومبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گا۔ عدالت آمد کے موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ وہ فیصلے سے متعلق کوئی پیش گوئی نہیں کریں گے کیونکہ وہ شیخ رشید کی طرح نہیں کہ ہوا میں باتیں کردیں۔ انہوں نے سربراہ عوامی مسلم لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شیخ رشید کو ڈوب مرنا چاہیے اور اگر انہیں پانی نہیں ملتا تو وہ نالہ لئی میں ڈوب مریں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »