ابصارعالم جیسے بہت سے درباری حکومتی عہدوں پر فائز ہیں”، فوادچودھری “

اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیئرمین پیمراکی تقرری کالعدم قراردینے کے عدالتی فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے، پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابصارعالم کی تقرری پرعدالتی فیصلہ پی ٹی آئی کے موقف کی تائیدہے،درباریوں کوکان سے پکڑکرنکالناپڑتاہے، انہیں نکال دوتو”کیوں نکالا”کی گردانیں شروع کردیتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ قابلیت اوراہلیت کاخون کرکے ابصارعالم کوتعینات کیاگیا،ابصارعالم کوکی جانے والی ادائیگیاں واپس لی جائیں،فوادچودھری کا کہناتھا کہ ابصارعالم جیسے بہت سے درباری حکومتی عہدوں پر بیٹھے ہیں،شریفوں نے ایسی تعیناتیوں سے اداروں کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے،ان کا کہناتھا کہ ایس ای سی پی کاچیئرمین ریکارڈٹمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.