زینب قت کیس، آخر کار ملزم اپنے عبرت ناک انجام کے قریب

معصوم سات سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران علی کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ،جس پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے زینب قتل کیس کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے لئے چیف

جسٹس ثاقب نثار سے درخواست کی تھی جسے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد اس کیس کی سماعت کے لئے یقین دہانی کروائی گئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں زینب کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔نوٹیفکیشن میں احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا کہ ملزم عمران علی کا چالان عدالت میں پیش ہونے کے بعد 7روز میں فیصلہ سنایا جائے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.