Daily Taqat

لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کی تضحیک کس کے کہنے پر کی گئی

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی اور نہیں نواز شریف خود اپنے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کو خواتین کی تضحیک کرنے کے لئے مریم نواز نے شہ دی۔ نواز شریف اپنا روایتی بیانیہ دے رہے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے۔ ان کے بچوں کی 16 کمپنیوں میں 3 سو ارب روپے کہاں سے آئے؟ نواز شریف کی ساہیوال جلسے میں کی گئی تقریر پر تحریک انصاف کی جانب سے رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ساہیوال جلسے میں رانا ثناء اللہ کو اگلی

صف میں بٹھانا اور استقبال قابل مذمت ہے۔ تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کی تضحیک کرنے میں رانا ثناء اللہ کو مریم نواز کی شہ حاصل تھی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لندن میں شریف خاندان کی جائیدادوں کے ذرائع کیا ہیں نواز شریف اس کا جواب نہیں دیتے۔ نواز شریف سے سوال پوچھ لیا جائے تو کہتے ہیں جمہوریت کوخطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اور نہیں نواز شریف خود اپنے خلاف سازش کر رہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »